ایم وینکئیا نائیڈو نے منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گرو تیگ بہادر نے بے لوث جذبے سے عوامی خدمت کی اور بھائی چارے کی تشہیر کی اور دنیا کو امن اور عالمی بھائی چارے کا پیغام دیا۔
نائب صدر جمہوریہ نے گرو تیگ بہادر کو خراج عقیدت پیش کیا - Guru Tegh Bahadur Martyrdom Day
ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے سکھ مذہب کے نویں گرو، گرو تیگ بہادر کے یوم قربانی پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
image
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے گرو تیگ بہادر کی قربانی نسلوں تک تحریک دیتی رہے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ایک دوحے کا ذکر کیا اور کہا کہ مذہبی عدم رواداری کے خلاف، ہمارے عقیدت کی حفاظت کے لیے گرو تیگ بہادر جی کی قربانی کو سلام۔