اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

موسیقار ایس پی بالاسبرامنیم جی کے انتقال سے دکھی ہوں: نائیڈو - موسیقی کے تئیں ان کے بے انتہا لگاو

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ممتاز موسیقار ایس پی بالاسبرامنیم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

vice president m venkaiah naidu pay tribute SP Balasubrahmanyam
vice president m venkaiah naidu pay tribute SP Balasubrahmanyam

By

Published : Sep 25, 2020, 7:28 PM IST

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ممتاز موسیقار ایس پی بالاسبرامنیم کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے موسیقی کی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

مسٹر نائیڈو نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ' نامور موسیقار ایس پی بالاسبرامنیم جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ موسیقی کے تئیں ان کے بے انتہا لگاو، ختم نہ ہونے والا راگ، زبان اور اس کے ادب سے پیار، ان کےمداحوں پر ان کی سادہ سی خوشگوار شخصیت کا انمٹ نقوش چھوڑ دیتے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ' آپ کتنے ہی نوجوان ہنرمند کے لیے موجب تحریک بنے، ان کی رہنمائی اور ترغیب دی-آج بھی، ان کے گائے ہوئے گانے ہماری یادوں، ہماری روح میں گونجتے ہیں۔ میرے لیے یہ ذاتی نقصان ہے، ہم دونوں نیلور میں ایک ہی جگہ کے رہائشی ہیں۔ نیلور اپنا ذہین بیٹا کھو بیٹھا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details