اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایس آر سرما نے بھارتی بحریہ کے چیف میٹریئل کے عہدے کا چارج سنبھالا - بھارتی بحریہ کے بیان

وائس ایڈمیرل ایس آر سرما نے منگل کے روز بھارتی بحریہ کے چیف میٹریئل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل وائس ایڈمرل جی ایس پیبی اس عہدے پر فائض تھے۔

ایس آر سرما نے بھارتی بحریہ کے چیف میٹریئل کے عہدے کا چارج سنبھالا
ایس آر سرما نے بھارتی بحریہ کے چیف میٹریئل کے عہدے کا چارج سنبھالا

By

Published : Sep 2, 2020, 9:01 AM IST

بھارتی بحریہ کے بیان کے مطابق وائس ایڈمرل ایس آر سرما نے بھارتی بحریہ کے میٹریل ہیڈ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایڈمرل سرما آئی آئی ایس سی بنگلورو سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور نیول ہائیر کمانڈ کے طالب علم رہے ہیں۔

اپنے کیریئر کے دوران ، ایڈمرل سرما نے ساڑھے تین دہائیوں میں بھارتی بحری جہازوں وندیاگیری، رانا ، کرشنا اور میسور میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے ممبئی اور وشاکھاپٹنم میں نیول ڈاک یارڈز ،ویپن اور الیکٹرانکس سسٹم انجینئرنگ اسٹیبلشمنٹ (ڈبلیو ای ایس ای ای )، ہیڈ کوارٹرز ، ایڈوانس ٹیکٹیکل ویسل پروگرام (ایچ کیو اے ٹی وی پی) اور نئی دہلی میں نیول ہیڈ کوارٹرز میں متنوع اور چیلنجنگ کام کیے ہے۔

اس کے ساتھ ہی، بطور فلیگ آفیسر، ایڈمرل بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف میٹریل (آئی ٹی اینڈ سسٹم) کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل ایس آر سرما کو ان کی ممتاز خدمات کے لیے اتی وششٹھ سروس میڈل اور ویششٹھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔ انہیں 1994 میں لیفٹیننٹ وی کے جین گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details