اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی رہنما پارٹی سے مستعفی - نریندر

ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر کے سینیئر رہنما و مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کو ٹکٹ ملنے پر پارٹی کے ایک سینیئر رہنما نے اعتراض کرتے ہوئے پارٹی سے استعفی دیا۔

راجستھان: بی جے پی رہنما پارٹی سے مستعفی

By

Published : Mar 16, 2019, 11:05 AM IST

راجستھان بی جے پی کے سینیئر رہنما دیوی سنگھ بھاتی نے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کو ٹکٹ ملنے سے ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ وہ پارٹی مخالف ہیں، اسی لیے وہ پارٹی سے استعفی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کو میگھوال کے بارے میں بتایا گیا، لیکن اس کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بارے میں سبھی سینیئر رہنماؤں کو بتایا گیا اس کے باوجود انہیں ہی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیوی سنگھ بھاتی نے کہا ' میں چاہتا ہوں کہ ایک مرتبہ اور نریندر مودی وزیر اعظم بنے۔پارٹی میں چند لوگ پارٹی کے خلاف سازش کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کی وہ سیاست سے کنارہ کشی نہیں کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details