اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نائیڈو نے راجیہ سبھا کے نو منتخب اراکین کا استقبال کیا

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے راجیہ سبھا کے نو منتخب اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتخاب ملک کے وفاقی نظام کی علامت ہے۔

نائیڈو نے راجیہ سبھا کے نو منتخب اراکین کا استقبال کیا
نائیڈو نے راجیہ سبھا کے نو منتخب اراکین کا استقبال کیا

By

Published : Jun 20, 2020, 1:51 PM IST

وینکیا نائیڈو نے ہفتے کو ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ وہ سبھی نومنتخب اراکین کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے برسوں میں ان کے تجربے سے قومی ترقی میں فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا 'راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات میں 20 ریاستوں سے منتخب 61 نو منتخب اراکین کا استقبال کرتا ہوں، راجیہ سبھا ہماری وفاقی سیاست کی علامت ہے جس میں تجربہ کار اراکین اور پہلی بار چنے گئے اراکین کا تال میل رہتا ہے، یہ ایوان مسلسل تبدیلی کا علمبردار ہے'۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید لکھا کہ 'آپ مختلف جماعتوں اور ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ بھارت کی متنوع خوشحالی اور21 ویں صدی کے بھارت کی صدی بنانے کے واحد عزم کے اتحاد کی علامت ہیں، آئندہ چھ برسوں میں ملک کی تعمیر میں آپ کے اہم تعاون کی امید کرتا ہوں'۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین نے کہا ،’’امید کرتا ہوں کہ آپ سبھی ملک کے مفاد میں اس موقع کا ہر ممکن استعمال کریں گے۔ملک کی تعمیر کی اس عظیم مہم میں آپ کی کوششوں کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔ایوان کے رکن کے طورپر آپ سبھی سے ملنے کا موقع ملے گا۔اس کا انتظار رہے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details