پورٹ بلیئر میونسپل کونسل (پی بی ایم سی)کے ذریعے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں انڈمان میں سیلولر جیل کا تاریخی رول بھی تاریخ کی نصابی کتابوں کا حصہ ہونا چاہئے۔
بھارت کے نائب صدر جمہوریہ ہند ایم ونکیا نائیڈو انہوں نے ملک بھر کے تمام اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی اور اراکین قانون ساز کونسل سے زور دے کر کہا کہ وہ انڈمان ونیکور بار جزائر اور سیلولر جیل جائیں۔
گزشتہ روز سیلولر جیل کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اسے ایک مقدس مندر کا درشن کرنے سے تعبیر کیا۔
لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوششوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد وقت کی ضرورت ہے
انہوں نے تمام شہریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ آزادی کے لئے بھارت کی جدوجہد اور مجاہدین آزادی کے ذریعے پیش کی گئی لاتعداد قربانیوں کی کہانوں سے تحریک حاصل کریں اور اس ملک کے اتحاد اور سالمیت کو نئی قوت فراہم کرنے کے لئے کوشش کریں۔