اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کووڈ-19 کے ڈر سے خودکشی کی کوشش - ڈر سے خودکشی کی کوششی

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ کے جیون سنگھ نام کے ایک شخص نے کورونا وائرس کے ڈر سے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ فی الحال جیون کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ڈر سے خودکشی کی کوششی
ڈر سے خودکشی کی کوششی

By

Published : Apr 2, 2020, 12:02 AM IST

جیون سنگھ کا تعلق پتھورا گڑھ کے بیریناگ سے ہے۔ وہ بیریناگ میں واقع جانوروں کے ہسپتال میں کام کرتے ہیں، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گنگولی ہاٹ میں رہتے ہیں۔

جیون کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ تین روز سے گلے میں تکلیف کی شکایت کر رہے تھے۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ منگل کے روز گھر آئے اور اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کرلیا اور خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ گھر والوں نے ان کی آواز سن کر ان کو کمرے سے باہر نکالا اور انہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا۔

جیون اس وقت سشیلا تواری ہسپتال میں بھرتی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کا نمونہ لے لیا گیا ہے، ابھی اس کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلے گا کہ وہ کووڈ-19 سے متاثر ہیں یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details