مسٹر گاندھی نے کہاکہ صحافی جوشی کا گناہ صرف اتنا ہی تھا کہ انہوں نے بھانجی سےبدسلوکی کی مخالفت کرکے پولس سے اس کی شکایت کی تھی لیکن غنڈوں کو یہ برداشت نہیں ہوا اور صحافی کو گولی مارکر قتل کردیا۔کانگریس لیڈر نے اس واقعہ پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ رام راج دینے کا وعدہ کرکے اقتدارمیں آئی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور حکومت میں ریاست میں غنڈہ راج قائم ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ کہ اپنی بھانجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر صحافی وکرم جوشی کو قتل کردیاگیا۔ غم زدہ خاندان کو میری دلی ہمدردی، وعدہ تھا رام راج کا، دے دیا غنڈہ راج۔ پارٹی کے ریاستی انچارج اور جنرل سکریٹری محترمہ وڈرا نے بھی اس واقعہ کے سلسلے میں یوگی حکومت پر دوسرے دن مسلسل تنقید کی اورکہا کہ اترپردیش میں جنگل راج اس قدر بڑھ گیاہے کہ شکایت کرنے کے بعدعام لوگوں کو بدمعاشوں کا خوف ستاتا ہے۔
بی جے پی حکومت جرائم کےمسئلہ پر گزشتہ حکومت کی طرح ہی ناکام ہے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے کہاکہ وکرم جوشی کی بے رحمی سے قتل نے پوری ریاست کے غنڈہ راج کا چہرہ بےنقاب کردیاہے۔ جب این سی آر کے غازی آباد کی یہ حالت ہے تواندازہ لگاسکتے ہیں کہ اترپردیش کی آدتیہ ناتھ حکومت میں غنڈہ راج اورجنگل راج کس قسم سےسرچڑھ کر بول رہا ہے۔