اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش: اردو اکادمی، مصنفین کی امدادی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے - اردو اکادمی اترپردیش کی میٹنگ

اترپردیش اردو اکادمی کی سب کمیٹیوں کی میٹنگ پیر کے روز شروع ہو کر آئندہ کل تک چلے گی۔ ان دو دنوں میں چھ کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد کی جا چکی ہے۔

اردو اکادمی، مصنفین کی امدادی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے

By

Published : Sep 24, 2019, 7:50 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:02 PM IST

اترپردیش اردو اکادمی میں دوشنبہ کو آئی اے ایس سینٹر، اردو کوچنگ سینٹر، امداد مصنفین، ادب اطفال اور ملازمین کے مسائل سے متعلق کمیٹیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی اور منگل کے روز ایوارڈ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ وہیں بدھ کو مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی جانی ہے۔

آئی اے ایس اردو اسٹڈیز سینٹر کی سب کمیٹی میں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر عباس رضا نیر، محمد شاداب شریک ہوئے۔ تیسرے ممبر علیل ہونے کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے۔

اردو اکادمی، مصنفین کی امدادی رقم میں اضافہ کر سکتی ہے

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پروفیسر عباس رضا نیر نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اردو کوچنگ سینٹر کا فائدہ ریاست کے سبھی طلبا تک ملے، آئی اے ایس سینٹر میں پلستر ٹوٹنے، پانی ٹپکنے کی شکایت ملی ہے، ہماری کوشش ہے کہ تعمیراتی کام جلد از جلد پورا کیا جائے۔ تاکہ طلبا کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ اٹھانا پڑے۔

اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ اردو کوچنگ سینٹر کی سابقہ 26 سینٹر میں سے دو کی درخواست کاغذات کے سبب مسترد کردی گئی ہے۔ 24 سینٹروں کے منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔

پروفیسر عباس رضا نیر

امداد مصنفین کمیٹی کی میٹنگ میں پروفیسر شبنم حمید، محمد شاداب شامل ہوئے۔ شاداب نے بات چیت کے دوران بتایا کہ دو لوگوں کو یکمشت 10-10 ہزار روپے اور دیگر 7 لوگوں کو 3-3 ہزار روپے ماہانہ دینے کی سفارش کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ نئی درخواستیں موصول ہونے والے پر سفارشات کی گئی ہیں۔

ابھی تک یو پی اردو اکادمی ان قلم کاروں کو جو 60 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں اور غریب بھی ہیں ان کو 3 ہزار روپے ماہانہ دینے کا کام کر رہی ہے، جسے بڑھا کر 4-5 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محمد شاداب


اتر پردیش اردو اکادمی کی آئندہ مجلس عاملہ کی میٹنگ بدھ کو منعقد کی جائے گی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کمیٹیوں کی کن سفارشات پر عمل درآمد ہو پاتا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 9:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details