اترپردیش مدرسہ بورڈ اس بار دوسرے بورڈز کے طرز پر طلبا کو امتحانات میں 'ماڈل پیپر' کی سہولت بھی فراہم کراۓ گا۔
یو پی مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'بورڈ کے امتحانات 25 فروری سے شروع ہوجائیں گے، جس کی ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں'۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات بھی دیگر بورڈز کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اس بار منشی مولوی ( سکنڈری) اور کامل کے پرچے 25 فروری سے 5 مارچ تک اور عالم ( سینئر سکنڈری) کے 25 فروری سے 4 مارچ تک ہوں گے جبکہ فاضل کے امتحان 25 فروری سے شروع ہو کر 2 مارچ تک جاری رہیں گے۔
آر پی سنگھ نے بتایا کہ ہماری مدارس اساتذہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ جو طلبا جس مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں، وہاں کے اساتذہ کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ 20 نمبر اس بنیاد پر دیں گے کہ طالب علم کی پڑھائی کے دوران حاضری کتنے فیصد رہی؟ کیا اس کا دوسرے بچوں یا اساتذہ کے ساتھ بہتر رہا ہے؟ دیگر علوم میں کیسا رہا ہے؟