اترپردیش کے 73 اضلاع میں بی ایڈ میں داخلہ کے لیے محکمۂ تعلیم کی جانب سے اہلیتی امتحانات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہیں۔ کورونا وائرس وبأ کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سخت انتظامات کیے ہیں۔
کُل 1089 سینٹر پر 4 لاکھ 31 ہزار 904 طلبا و طالبات کے امتحان میں شرکت کرنے کا امکان ہے لیکن ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے جس کے مد نظر بڑی تعداد میں طلبا و طالبات کے امتحان میں شریک نہ ہونے کی امید ہے۔
ریاست میں 1089 سینٹر بنائے گئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ سینٹر دارالحکومت لکھنؤ میں ہیں۔ امتحان میں سماجی دوری کا خیال رکھنے کے لیے امتحان سینٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہیں۔