اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش: کورونا کے سبب مٹی کے مٹکوں کی مانگ بڑھی!

دور جدید میں جو لوگ مٹی سے بنے مٹکوں کو بھول گئے تھے، آج وہی لوگ سب سے زیادہ مٹی سے بنے مٹکوں کو خرید رہے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : May 22, 2020, 10:43 AM IST

کورونا وبا اور مسلسل بڑھتی شدت کی گرمی کے سبب اترپردیش کے مرادآباد میں مٹی سے بنے مٹکوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ مٹی سے بنے مٹکوں کو دیسی فریج سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔

ویڈیو

کورونا وائرس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے بھی منع کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ ٹھنڈے پانی کے لیے مٹی سے بنے مٹکوں کی خریداری کر رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کی بھلے ہی گھروں میں فریج ہو لیکن مٹی سے بنے دیسی فریج اور صراحی کے پانی کا ذائقہ یکسر مختلف اور انتہائی خوشگوار ہے۔

سردی زکام اور موسمی بیماریوں کے علاوہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے لوگ اب فریج کا ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کر رہے ہیں۔

دور جدید میں جو لوگ مٹی سے بنے مٹکوں کو بھول گئے تھے آج وہی لوگ سب سے زیادہ مٹی سے بنے مٹکوں کو خرید رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details