اترن کے موقع پر اقبال بیلم کی بنائی گئی مختلف پیغامات سے سجی ان انوکھی پتنگوں کو خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں خریدار آرہے ہیں۔
گجرات: پتنگوں پر دکھائی دیا این آر سی اور سی اے اے کا اثر - گجرات: پتنگوں پر دکھائی دیا این آر سی اور سی اے اے کا اثر
ملک میں بھر میں جاری این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کی جھلک اب احمدآباد کی پتنگوں میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔

مختلف پیغامات سے سجی انوکھی پتنگیں
مختلف پیغامات سے سجی انوکھی پتنگیں
جس میں خاص طور سے این آر سی، سی اے اے، قومی اتحاد ، بھائی چارہ، موجودہ ایشیو. بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو. پرندوں کی حفاظت، منشیات سے نجات، حب الوطنی، سب کا ساتھ سب کا وکاس وغیرہ جیسے پیغامات شامل ہیں۔
مخالفت کی جھلک اب احمدآباد کی پتنگوں میں بھی
اقبال بیلم یہ کام گزشتہ تین دہائیوں سے انجام دے رہے ہیں وہ اپنی پتنگوں میں متعدد اقسام کے پیغام لکھتے ہیں تاکہ پتنگ آڑانے والے شائقین بھی اپنے شوق کے ذریعے صحیح ترغیب حاصل کرسکیں۔