اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہرے سے امریکہ فکرمند - پالی ٹیکنک یونیورسٹی

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے کہا کہ امریکہ ہانگ کانگ میں جاری پرتشدد مظاہرے سے فکر مند ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے تحمل برتنے کی اپیل کی ہے۔

ہانگ کانگ میں پرتشدد مظاہرے سے امریکہ فکرمند

By

Published : Nov 19, 2019, 10:45 AM IST

پومپيو نے پیر کو صحافیوں کو بتایا'امریکہ ہانگ کانگ میں پالی ٹیکنک یونیورسٹی اور احاطے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہو رہی پر تشدد جھڑپوں اور سیاسی بدامنی کے سلسلے میں فکر مند ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہانگ کانگ میں کسی بھی فریق کی جانب سے تشدد منظور نہیں ۔ وہاں امن قائم کرنا ہانگ کانگ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صرف قانون نافذ کرنے کی کوششوں سے بدامنی اور تشدد کا حل نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ حکومت کو لوگوں کے خدشات کو دور کرنے کے لیے واضح اقدامات کرنے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details