اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکی سائنسداں کا انتباہ 'کورونا وائرس ہر برس حملہ کر سکتا ہے' - US Scientist

امریکہ کے ایک سینیئر سائنسدان انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والا نیا کورونا وائرس ہر برس موسم سرما میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔

امریکی سائنسداں کا انتباہ 'کورونا وائرس ہر برس حملہ کر سکتا ہے'
امریکی سائنسداں کا انتباہ 'کورونا وائرس ہر برس حملہ کر سکتا ہے'

By

Published : Mar 26, 2020, 3:22 PM IST

امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشز ڈیزیز کے ہیڈ ریسرچر انتھونی فاکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کورونا وائرس ہر برس سردیوں میں سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ'کورونا وائرس نے جنوب سے جڑ پکڑنا شروع کی تھی جہاں اس وقت سردیوں کا موسم ہے۔انتھونی فاکی نے کہا کہ اس وقت اس وائرس کی ویکسین اور موثر علاج جلد سے جلد ایجاد کرنے کی ضرورت ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ اور دنیا کے جنوب خطوں میں یہ وائرس اب تیزی سے پھیل رہا ہے، ہمارے پاس زیادہ کیسز وہاں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جن ممالک میں اس وقت ٹھنڈ ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے بیک وقت تین کلینیکل ٹسٹ کا آغاز


انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس ایک سائیکل کی شکل اختیار کر لے اور اس وائرس کی ایک اور لہر سے ہمیں لڑنا پڑے، اس کے لیے ہمارا تیار رہنا بہت لازمی ہے، اس بات کا سارا دار و مدار اس بات پر ہے کہ ہم کب تک اس وائرس سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کر لیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details