اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ نے اسٹوڈنٹ ویزا واپس لینے کا اعلان کیا، لاکھوں طلبا کے متاثر ہونے کا خدشہ

اس قانون کے نفاذ کے بعد امریکہ میں فی الحال 11 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا ہے جنہیں امریکہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

امریکہ نے طلبا ویزا واپس لینے کا اعلان کیا
امریکہ نے طلبا ویزا واپس لینے کا اعلان کیا

By

Published : Jul 7, 2020, 10:59 AM IST

امریکہ نے ان غیر ملکی طلبا کا ویزا منسوخ کرنے اعلان کیا ہے، جن کے اسکولوں میں صرف آن لائن کلاسز ہیں، امریکہ نے کہا ہے کہ ملک میں ان کے داخلے پر پابندی ہوگی، موصولہ اطلاعات کے مطابق فی الحال امریکہ میں تقریباً 11 لاکھ سے بھی زائد افراد کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے کہا کہ 'امریکہ میں اسٹوڈینٹ ویزا پر اس طرح کے طلبا کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔'

بشکریہ ٹویٹر

اس سلسلے میں آئی سی ای نے کہا ہے کہ 'اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء جن کے اسکولوں میں فی الوقت صرف آن لائن کلاسز دستیاب ہیں ان کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی اور انہیں امریکہ چھوڑنا ہوگا۔'

ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 1.1 ملین سے زائد غیر ملکی طلباء کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا ہے۔ آئی سی ای کے مطابق F-1 کے طلباء تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جبکہ M-1 کے طلبا 'پیشہ ورانہ کورس ورک' کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details