امریکی ریاست نیواڈا میں ایک وفاقی جج نے ری پبلکن پارٹی کی اس اپیل پر سماعت سے انکار کردیا ہے جس میں بیلٹ پیپر پر دستخط اور مشاہدوں کو مبینہ طور سے اس سے دور رکھے جانے کی تفتیش کے لیے کمپیوٹر سافٹ ویئر کے استعمال کو چیلنج کیا گیا تھا۔
امریکی جج اینڈریو گارڈن نے کہا 'میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مدعی مکمل قانونی شواہد اور خاطر خواہ مقصد کے ساتھ عدالت میں نہیں آئے ہیں کہ حکم امتناعی سے غیر معمولی راحت حاصل کرنے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے، لہٰذا میں عارضی پابندی کے آرڈر کی تجویز کو مسترد کر رہا ہوں'۔
جج گورڈن نے کہا کہ مشاہدوں کے ضابطوں کے معاملہ میں یہ ریاستی مقننہ کا فرض ہے نہ کہ عدالت کا۔