اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بشارالاسد حکومت پر نئی امریکی پابندیوں کا اعلان - شامی شخصیات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے خلاف ایک نئی مہم شروع کی گئی ہے۔

us announces new sanctions on assad regime
بشارالاسد حکومت پر نئے امریکی پابندیوں کا اعلان

By

Published : Jun 19, 2020, 3:30 PM IST

امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ سمیت 39 شامی شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے بعد اگلے ہی روز دمشق حکومت کے خلاف مزید اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق 'اس نئی مہم کا مقصد سیاسی اور اقتصادی دباؤ میں اضافہ کرنا ہے تاکہ حکومت اپنے عوام کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں کمی لائے'۔

دریں اثنا شام کے لیے امریکی مندوب جیمز جیفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'شامی حکومت کے خلاف پابندیوں کا اگلا مرحلہ جلد ہی آنے والا ہے'۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اقدامات بشار الاسد کے لیے کوئی پیغام نہیں بلکہ روس کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی، شفاف انتخابات کا آغاز، نئے آئین کی تیاری اور مہاجرین کی واپسی دیکھنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details