حضرت سید سالار مسعود غازی ؒ کی درگاہ پر تین روزہ میلہ بسنت کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا، جس میں درگاہ کے خدام و ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور گلپوشی و چادر پوشی کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا۔
حضرت سید سالار مسعود غازی کا عرس مبارک میلے میں گورکھپور، بستی، دیوریہ، خلیل آباد، گونڈہ، بارہ بنکی، رودولی، اعظم گڑھ، بنارس کے علاوہ گردونواح علاقے کے عاشقانِ غازی کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
حضرت سید سالار مسعود غازی کا عرس مبارک عقیدت مندوں کی آمد کے مدنظر درگاہ انتظامیہ کے صدر سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ 'زائرین کے قیام کے لئے معقول انتظام اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بجلی، پانی، صفائی، تحفظ اور صحت کے متعلق انتظامات پر خاص توجہ دی گئی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
درگاہ شریف کے منیجرحاجی علیم الحق اور حاجی عظمت اللہ کی قیادت میں تمام امور کو انجام دیا جا رہا ہے۔'
درگاہ انتظامیہ کے صدر سید شمشاد احمد ایڈوکیٹ و اراکین دلشاد احمد ایڈوکیٹ، مقصود احمد، محمد وسیم، سید علی و دفتر حاجی محفوظ احمد اسحاق خاں ماسٹر مجن، شبّو اور سید محمد عارف کی میلے کے انتظامات پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
اس میلہ میں درگاہ انتظامیہ کی جانب سے غرباء و مساکین میں خاص قسم کی تبرک کھچڑی تقسیم کرنے کا رواج ہے اور عقیدت مند بھی کھچڑی پکا کے فاتحہ خوانی کراکر غرباء و مساکین میں تقسیم کرتے ہیں۔