لوگوں کا عقیدہ ہے کہ سید مقصود میاں رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں موجود کنویں کا پانی بیماروں کو شفاء عطا کرتا ہے۔
مرادآباد: آغوان میں عرس کا انعقاد - اتر پردیش
سید مقصود میاں رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر آج عرس کا انعقاد ہوا، عرس میں بڑی تعداد میں زائرین نے شرکت کی اور دعائیں مانگی، درگاہ پر ہر مہینے چاند کی 17 تاریخ کو عرس کا انعقاد ہوتا ہے۔
دیکھیں ویڈیو
اس درگاہ کا سب سے بڑا عرس خاص عید کے دن منایا جاتا ہے، اور عیدالفطر کے مہینے میں زائرین کثیر تعداد میں شرکت کر تے ہیں۔
عرس کے دوران محفل قوالی کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ قل شریف کا اہتمام کیا جاتا ہے اور لوگوں کے درمیاں شیرینیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔