کمشنر کارپوریشن کی جانب سے فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والےلوگوںکو صفائی کی تاکید کی گئی ہے۔
کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ راہل پانڈے نے گلبرگہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی کے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔
سخت تاکید کے باوجود بھی ایک مقامی بازار میں کچرے کا ڈھیر انہوں نے فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو صفائی کا بھر پور خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔
راہل پانڈے نے کہا ہے کہ 'اگر کوئی دوکاندار راستوں پر کوڑا کر کٹ پھینکتا ہے تو اس پر قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے'۔
اطلاع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ریاست کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا اور سابق وزیراعلی سدارمیا کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
گلبرگہ میں محکمہ آیوش کی جانب سے کورونا وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے صحافیوں میں مفت ادویات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔