اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اردو کو فروغ دینے کے لیے اداروں پر بھروسہ نہ کریں' - shameem tariq

ممبئی پریس کلب میں اردو فاونڈیشن ممبئی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو کے ادیب و نقاد شمیم طارق نے بھی شرکت کی۔

ممبئی پریس کلب میں اردو فاونڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jun 28, 2019, 3:20 AM IST

Updated : Jun 28, 2019, 1:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شمیم طارق نے کہا کہ اردو کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیں بڑی اداروں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے، بلکہ اپنی جانب سے اس کے فروغ کا کام کرنا چاہیئے۔

ممبئی پریس کلب میں اردو فاونڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

شمیم طارق کا کہنا ہے کہ اردو ادب اور تہذیب کو آہستہ آہستہ ختم کیا جارہا ہے اور اسے ختم کرنے میں غیروں کے علاوہ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ ادب اور ادیب کا تعلق معاشرے سے ٹوٹتا جارہا ہے۔

ممبئی پریس کلب میں اردو فاونڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

شمیم طارق نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل سائٹز کی وجہ سے بدلاؤ آیا ہے اور اردو زبان کو فروغ ملا ہے اور کچھ اچھے پورٹل اور چینل ہیں جو اردو کے میدان میں بہتر کام کررہے ہیں اور ان کا کردار نمایاں ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 1:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details