اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'چہار دیواری کی تعمیر پر وشوبھارتی یونیورسٹی میں ہنگامہ، حالات قابو میں' - نوتعمیر شدہ دیوار

وشوبھارتی شانتی نکیتن یونیورسٹی کے قریب 100بیگھہ خالی زمین ہے۔اس جگہ پشو میلہ لگتا تھا۔ اس کے علاوہ مقامی لوگ یہاں چہل قدمی کیلئے آتے تھے اور شام کے وقت یہاں گھومنے والوں کی بھیڑ ہوتی تھی مگر مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کی وجہ سے یہ میدان چھوٹا ہوجائے گا۔اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت تکلیف ہوگی جس کے سبب مقامی افراد اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

'چہار دیواری کی تعمیر پر وشوبھارتی یونیورسٹی میں ہنگامہ، حالات قابو میں'
'چہار دیواری کی تعمیر پر وشوبھارتی یونیورسٹی میں ہنگامہ، حالات قابو میں'

By

Published : Aug 17, 2020, 10:37 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں واقع شانتی نکیتن کی وشو بھارتی یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے میلہ گراؤنڈ کے قریب میں چہار دیواری کی تعمیر کی مخالفت میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کی وجہ سے صبح سے ہی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے، تاہم پولس انتظامیہ نے کہا کہ حالات کو کنٹرول میں کرلیا گیا ہے اور مظاہرین منتشر ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چہار دیواری کی تعمیر کی مخالفت کررہے مقامی لوگوں نے نوتعمیر شدہ دیوار کو نقصان پہنچانے کے ساتھ تعمیراتی جگہ پر اینٹوں اور سیمنٹ کو بھی پھینک دیا ہے۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے صورت حال کو قابو میں کرلیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق وشو بھارتی یونیورسٹی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے یہاں چہار دیواری کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔

دیوار کو ایک صاف میدان کے قریب سے اٹھایا جارہا ہے۔مقامی لوگ اس کی مخالفت کررہے تھے۔مگر صبح یہاں بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے دیوار کو توڑ نے اور دیگر سامان کو نقصان پہنچانے کے علاوہ جے سی بی مشینوں کو بھی نقصان پہنچا یا۔

بولپور پولس کے مطابق حالات اب قابو میں ہے اور مظاہرین کو منتشر کردیا گیا ہے۔اس پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے خیال رہے کہ وشوبھارتی یونیورسٹی کو سنہ 1921میں رابندر ناتھ ٹیگور نے شانتی نکیتن میں قائم کیا تھا۔یہ مرکزی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ وشو بھارتی یونیورسٹی کا شمار ملک کی منفرد یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ بھارتی ثقافت اور روایت کے مطابق اس یونیورسٹی میں پوری دنیا کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔

یہاں بھارت کے پرانے آشرم کے تعلیمی نظام کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں طلباء کو درخت کے نیچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ شانتی نکیتن کا مطلب ہے 'امن سے بھرا گھر'۔ اس کے ارد گرد قدرتی مناظر دیکھنے کو ملتا ہے۔دنیابھر سے سیاح یہاں گھومنے پھرنے آتے ہیں۔

وشوبھارتی شانتی نکیتن یونیورسٹی کے قریب 100بیگھہ خالی زمین ہے۔اس جگہ پشو میلہ لگتا تھا۔اس کے علاوہ مقامی لوگ یہاں چہل قدمی کیلئے آتے تھے اور شام کے وقت یہاں گھومنے والوں کی بھیڑ ہوتی تھی مگر مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کی وجہ سے یہ میدان چھوٹا ہوجائے گا۔اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت تکلیف ہوگی۔اسی وجہ سے مقامی افراد اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details