اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امتحان کے بغیر طلبا کو آگے نہیں بڑھاسکتی یونیورسٹیاں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے یونیورسٹی کے آخری سال کے امتحانات کے انعقاد کے لئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے 6 جولائی کے سرکلر کو برقرار رکھا ہے۔

upreme Court
upreme Court

By

Published : Aug 28, 2020, 11:20 AM IST

Updated : Aug 28, 2020, 11:26 AM IST

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے آخری سال کے امتحانات کے بغیر طلبا کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔

اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ طلبا کو اگلے درجے میں پرموٹ کرنے کے لئے ریاستوں کو لازمی طور پر امتحانات دلوانے چاہئے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ریاستی حکومتیں وبائی بیماری کے پیش نظر امتحانات ملتوی کرسکتی ہیں اور تاریخوں کا تعین کرنے کے لئے یو جی سی سے مشورہ کرسکتی ہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے آخری سال کے امتحانات کے بغیر طلبا کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ہے۔

واضح ہو کہ جسٹس اشوک بھوشن، آر سبھاش ریڈی اور ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے 18 اگست کو شنوائی کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 11:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details