اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مصر میں کووڈ۔19 کی تازہ تفصیلات - کورونا وائرس (کووڈ ۔19)

کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے مصر میں 70 دن بعد ایک دن میں سب سے کم اموات ریکارڈ کیے گئے ہیں اور تاحال ملک میں 47182 افراد اس کے انفیکشن سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

update of corona virun in egypt
مصر میں کووڈ ۔19 کی تازہ تفصیلات

By

Published : Aug 6, 2020, 12:54 PM IST

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن سے 18 لوگوں کی اموات ہونے سے مصر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 4930 ہوگئی ہے۔

مصر کی وزارت صحت کی ترجمان خالد مغیز نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن کے 123 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ان کی تعداد 94875 ہوگئی ہے۔

مصر میں 27 مئی سے کورونا کی وجہ سے سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب نئے کیسوں کی تعداد 200 سے کم رہی ہے۔ 19 جون کو مصر میں کورونا انفیکشن کے 1774 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جولائی کے پہلے ہفتے سے مصر میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں مستقل کمی واقع ہوئی ہے۔

دریں اثنا کورونا سے متاثرہ 1613 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔ وزارت کے مطابق اب تک ملک میں 47182 افراد اس کے انفیکشن سے مکمل طور پر ٹھیک ہوگئے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ مصر میں کورونا انفیکشن کا پہلا کیس 14 فروری کو آیا تھا جب کہ وبائی امراض کی وجہ سے پہلی موت 8 مارچ کو ہوئی تھی۔ مصر میں حکومت نے آہستہ آہستہ پابندیوں کو مرحلہ وار طور پر ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ متعدد اقتصادی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔



مصر میں تین ماہ سے زیادہ سے بند کی گئیں بین الاقوامی پروازیں بھی یکم جولائی سے شروع کردی گئیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے شرائط و ضوابط کے ساتھ ریستوران، کیفے، تھیٹر، ہوٹلوں، عجائب گھروں اور سیاحتی مقامات کو بھی کھولنے کی اجازت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details