اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر پھر بولے - ثالثی کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر پھر بھولے

By

Published : Aug 2, 2019, 12:58 PM IST

Updated : Aug 2, 2019, 3:17 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ' اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی چاہیے تو میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔'

وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ' میں نے دونوں ممالک بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی۔ مودی اور عمران خان لاجواب ہیں۔ اگر دونوں رہنما چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پر مداخلت کرنے کے لیے تیار ہوں۔'

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹرمپ کے ثالث والے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ' مسئلہ کشمیر پر صرف پاکستان سے ہی بات چیت ہوگی۔'

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 جوالائی کو پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس دوران انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

دو طرفہ ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کی بات کہی تھی۔

وہیں ٹرمپ کے اس بیان کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس طرح کی کوئی بھی پیشکش امریکی صدر سے نہیں کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے مذاکرات تبھی ممکن ہے جب وہ سرحد پار سے ہونے والی شدت پسندی پر پوری طرح سے لگام لگا دیں گے۔

Last Updated : Aug 2, 2019, 3:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details