ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کے ذریعہ چلائی جانے والی مجرمانہ کارروائی پر کھتولی کوتوالی پولیس اور جانور چوروں کے مابین انکاؤنٹر انجام دیا گیا ۔
زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس کو چکما دےکر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اس مہم کے تحت مخبر کی اطلاع پر پولیس نے پھلاٹ مارگ پر چیکنگ شروع کی، اسی دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی۔
اس دوران دونوں موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنے محاصرہ میں لے لیا اور جوابی کارروائی شروع کردی۔ تصادم کے دوران ایک بدمعاش نعیم عرف راہل زخمی ہوگیا۔
زخمی بدمعاش کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس کو چکما دےکر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
پولیس نے پکڑے گئے بدمعاش سے ایک موٹرسائیکل ، پستول اور کارتوس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بدمعاشوں پر مختلف تھانوں میں جانوروں کی چوری اور ڈکیتی جیسے درجنوں مقدمات درج ہیں۔