اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر میں دین دیال انتیودیا اسکیم کے مرکز کا افتتاح - ضلع مظفر نگر میں

ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں 'دین دیال انتیودیا اسکیم' کے تحت ایک کوشل پرسکشن مفت مہارت تربیتی مرکز کا آغاز کیا گیا۔

'تربیتی مراکز کے ذریعہ نوجوان روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے حکومت'
'تربیتی مراکز کے ذریعہ نوجوان روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے حکومت'

By

Published : Jan 16, 2020, 10:28 AM IST

وزیر مملکت کپل دیو اگروال اور ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اس مرکز کا آغاز کیا۔ اس دوران ، اے ڈی ایم امت سنگھ کے ساتھ ڈوڈا آفیسر اور بی جے پی کے ضلع صدر اور طلباء اور ان کے سرپرست سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

'تربیتی مراکز کے ذریعہ نوجوان روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے حکومت'

نگر سے اے ٹو زیڈ کالونی کے قریب تیج کمپیوٹر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے کہا کہ آج کے دور میں ، تکنیکی تعلیم کی اہمیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس سے کافی لوگو ں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں اور بہت حد تک، بے روزگاری پر قابو پایا جا رہا ہے۔

حکومت ہند ان تربیتی مراکز کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہے، یہاں سے تربیت کے بعد طلبہ یا تو نوکری حاصل کرسکتے ہیں یا اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔

یہ مرکز گزشتہ کئی برسوں سے چل رہا ہے، لیکن اس سال پہلا سنٹر شروع کیا گیا ہے جہاں طلباء کو تربیت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details