اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتر پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی مدھیہ پردیش میں گرفتار - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش پولیس نے جمعہ کے روز یوپی کے بھدوہی ضلع کے بی جے پی رکن اسمبلی وجے مشرا کو گرفتار کیا جن پر جائیداد پر قبضہ اور دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بھدوہی پولیس نے مدھیہ پردیش کی پولیس کو فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر مشرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اتر پردیش کے رکن اسمبلی مدھیہ پردیش میں جائیداد پر قبضہ کے الزام میں گرفتار
اتر پردیش کے رکن اسمبلی مدھیہ پردیش میں جائیداد پر قبضہ کے الزام میں گرفتار

By

Published : Aug 14, 2020, 4:48 PM IST

ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھدوہی ضلع کے گیان پور سے تعلق رکھنے والے ایم ایل اے وجئے مشرا کو، جن پر جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے اور دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، کو جمعہ کے روز مدھیہ پردیش کے آگر سے گرفتار کیا گیا۔

بھدوہی سپرنٹنڈنٹ پولیس رام بادن سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشرا کو بھدوہی پولیس نے مدھیہ پردیش میں گرفتار کیا۔ ایس پی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش میں پولیس کی ایک ٹیم روانہ کردی گئی ہے تاکہ وہ ایم ایل اے کو بھدوہی ٹرانزٹ ریمانڈ پر لا سکیں۔

اتر پردیش کے رکن اسمبلی مدھیہ پردیش میں جائیداد پر قبضہ کے الزام میں گرفتار

پولیس نے بتایا کہ نشاد پارٹی کے ٹکٹ پر 2017 میں اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے وجئے مشرا، ان کی اہلیہ رامالی مشرا اور ان کے بیٹے وشنو مشرا پر ان کے رشتے دار کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ ایک ماہ کے اندر مشرا کے خلاف دوسری ایف آئی آر تھی۔ 18 جولائی کو مشرا کو قومی شاہراہ 2 کے لالا نگر ٹول پلازا کے شخص کو جس کو ٹول وصول کرنے کا کنٹریکٹ حاصل ہوا تھا کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جمعہ کو ایم ایل اے کے رشتہ دار کرشنا موہن تیواری کی شکایت پر گوپی گنج پولیس نے مشیرا ، اس کی ایم ایل سی بیوی اور بیٹے کے نام ایف آئی آر کو آئی پی سی کی دفعہ 325 ، 506 ، 347 ، 387 اور 449 کے تحت درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ کی درخواست پر ایس پی نے کہا تھا ، جس نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا حوالہ دیا ، ہم نے انہیں پولیس سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں مشرا کے خلاف مبینہ طور پر 71 فوجداری مقدمات درج ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دس میں سے دس مقدمات کی سماعت خصوصی رکن پارلیمنٹ / ایم ایل اے عدالت میں ہورہی ہے۔

تاہم ایم ایل اے کے بیٹے وشنو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جس رشتے دار نے ان کے خلاف شکایت کی ہے اس نے اپنے ایم ایل اے والد سے 32 کروڑ روپے قرض لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس نے ہمیں 27 کروڑ میں چیک دیا تھا جو باونس ہو گیا۔ ہمارے پیسے واپس نہ کرنے کے لئے اس نے ہمارے خلاف شکایت درج کروائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details