اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کے طلبا کا آنکھوں پر پٹی باندھ کراحتجاج - اے ایم یو میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے آج آنکھوں پر پٹی باندھ کر شہریت ترمیمی قانون، سی اے اے، این آر سی اور این پی ار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اے ایم یو کے طلبا کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیا احتجاج
اے ایم یو کے طلبا کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیا احتجاج

By

Published : Jan 15, 2020, 2:10 PM IST

یونیورسٹی کے طلبا وطالبات باب سید پر گزشتہ 28 دنوں سے مستقل سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی کررہے ہیں

یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے آج ایک انوکھا احتجاج کیا، طا لبعلموں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر یونیورسٹی کے پرانی جنگیں گیٹ سے لے کر با ب سید تک مارچ کیا۔

اے ایم یو کے طلبا کا آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیا احتجاج

احتجاج کے دوران طلباء و طالبات نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور رجسٹرار عبدالحمید کے استعفی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس دوران یونیورسٹی کے طالبعلموں نے بتایا کہ آج 'ہم نے ایک پرامن احتجاج اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر مارچ کیا، طلبا کا کہنا تھا کہ 'آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہم یہ بتانا چاہتے ہیں ہم کتنی بھی اندھے بن جائیں منہ بند ہوجائیں لیکن ہم کو ہمارے حقوق معلوم ہیں ہمارا آئین کیا ہے، اسی لئے ہم نے جمہوریت کے مطابق پرامن احتجاج نکالا، سی اے اے، این آر سی آئین کے خلاف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details