اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آیودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشہ کی رونمائی - انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ

ایودھیا میں پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کے علاوہ دیگر مفاد عامہ کی بنیاد رکھی جائے گی۔ مسجد 'ایکو فرینڈلی' ہوگی، جس میں خواتین کے نماز ادا کرنے کا خاص انتظام رہے گا۔ 200 بیڈ کا ہسپتال ہوگا لیکن مسجد کسی بادشاہ کے نام پر نہیں ہو گی۔

آیودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشہ کی رونمائی
آیودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشہ کی رونمائی

By

Published : Dec 20, 2020, 1:31 PM IST

اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کی آفس میں آیودھیا میں پانچ ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والی مسجد، ہسپتال، کمیونٹی کچن اور میوزیم کے ڈیزائن کی رونمائی صحافیوں کی موجودگی میں کی گئی۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران 'انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن' کے سیکرٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ آیودھیا میں مسجد کے علاوہ انڈو اسلامک ریسرچ سینٹر، ہاسپیٹل، کمیونٹی کچن اور میوزیم بنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جس کے ڈیزائن کا آج اجرا کیا گیا۔

آیودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشہ کی رونمائی

انہوں نے بتایا کہ جامعہ ملیہ کے پروفیسر ایس ایم اختر کو ٹرسٹ نے مسجد ڈیزائن کا ذمہ سونپا گیا تھا۔ ڈیزائن کی رونمائی ہو گئی ہے لیکن ٹرسٹ کے پاس ابھی فنڈن گ کی دقت ہے لہذا یہ کہنا مشکل ہے کہ مسجد کب تک مکمل بنیاد رکھی جائے گی؟

تعمیر ہونے والی مسجد کا نقشہ

اطہر حسین نے بتایا کہ ابھی ہماری پوری کوشش ہے کہ 26 جنوری 2021 کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے لیکن اس دن نہ ہو پانے کی صورت میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر 15 اگست 2021 کو ضرور اس کی سنگ بنیاد رکھی جائے گی، کیونکہ اس وقت تک نقشہ پاس ہو جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ مسجد کے سنگ بنیاد کے موقعے پر کوئی بڑا پروگرام نہیں ہوگا صرف ٹرسٹ کے ارکان شامل رہیں گے۔ دھنی پور میں تعمیر ہونے والی مسجد کسی بادشاہ کے نام پر نہیں ہوگی۔ اطہر نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ مسجد گاؤں کے نام پر 'دھنی پور مسجد' ہو۔

ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دھنی پور گاؤں میں و اطراف میں سروے کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکیوں اور خواتین کو بہتر غذا میسر نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ دو ہزار لڑکیوں اور خواتین کو کمیونٹی کچن کے دائرے لائیں۔

آیودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے نقشہ کی رونمائی

ٹرسٹ کے ترجمان نے کہا کہ مینار یا گنبد اسلامک کلچرل نہیں ہیں بلکہ یہ ڈیزائن ترکی، ایرانی یا مغل دور کا کلچرل ہے۔ خانہ کعبہ میں نہ کوئی مینار ہے اور نہ ہی گنبد۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور کرناٹک میں ایسی مسجد تعمیر ہوئی ہے، جو 'انرجی فری' ہے تاکہ بجلی کی ضرورت نہ رہے۔ اسی طرز پر دھنی پور مسجد کی تعمیر ہوگی۔

مسجد کو پوری طرح 'انرجی فری' بنایا جائے گا اور مسجد ایکو فرینڈلی ہوگی۔ اس کے علاوہ وہاں پوری دنیا کے درخت لگائے جائیں گے تاکہ دھنی پور مسجد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے۔ مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے کے لیے خاص انتظام کیا گیا ہے۔ اگر خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو نماز ادا کرنے کی جگہ کو وقت کے ساتھ وسیع کیا جائے گا۔

'انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن' آیودھیا میں مسجد کے ساتھ ہی ہسپتال بھی تعمیر کرے گا۔ ہاسپیٹل میں 200 بیڈ ہوں گے، جو پورے فیض آباد کے عوام کی ضرورت کو پورا کر سکے۔ ہسپتال چار منزلہ ہوگا۔ ممبئی کے شعیب شیخ نے ہسپتال تعمیر میں مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مسجد کے احاطے میں تعمیر ہونے والا ہسپتال

ٹرسٹ عوامی چندہ جمع کرنے کے لیے دو بینک اکاؤنٹز پہلے ہی کھول چکا ہے۔ اب ایک 'پورٹل' بنایا جائے گا، جس میں ٹرسٹ سے وابستہ تمام جانکاری ہوں گی، ساتھ ہی عوام اس میں اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکتی ہے۔

'انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ' میں مسجد کے آرکیٹکٹ ایس ایم اختر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے کا خاص انتظام رہے گا۔ مسجد میں گنبد نہیں ہوگا۔

ایس ایم اختر نے بتایا کہ مسجد و ہسپتال کی دو الگ عمارت ہوں گی۔ ہسپتال چار منزلہ ہوگا اور اس کے ساتھ لائبریری، کمیونٹی کچن اور میوزیم بنایا جائے گا۔ مسجد 3500 اسکوائر میٹر پر جبکہ 24150 اسکوائر میٹر پر ہسپتال و دوسری عمارتیں تعمیر ہوں گی۔

نقشہ

مسجد میں ایک ساتھ دو ہزار مصلی نماز ادا کر سکیں گے جبکہ 200 بیڈ کا ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال ہوگا۔

آیودھیا میں 'انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ' مسجد تعمیر کے ساتھ دیگر مفاد عامہ کی بنیاد رکھے گا۔ مسجد، ہسپتال کب تیار یوں گے، یہ نہیں بتایا گیا کیونکہ ابھی تک ٹرسٹ کے پاس زیادہ فنڈنگ نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ مسجد تعمیر میں کوئی بڑا پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی مسجد کسی بادشاہ کے نام پر ہوگی۔ لیکن ہسپتال یا دوسرے تعمیری کاموں میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دوسرے لوگوں کو دعوت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details