ریاست اتر اکھنڈ کے بدلتے موسم نے کاشتکاروں کے لئے تباہی اختیار کر لی ہے ، جہاں مسلسل خراب موسم کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
موسم کی اس تباہی سے اس سے قبل پیاز کی فصل ختم ہو جانے سے پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، وہیں دوسری جانب اتراکھنڈ میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے مٹر کی کاشت کرنے والے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بارش اور اولے کی وجہ سے کسانوں کے کھیتوں میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے مٹر کی فصل گل چکی ہے۔ بقیہ فصل کو بچانے کے لئے کسان اپنے کھیتوں میں زیادہ مزدوری کر رہے ہیں، جس سے مٹر کو چھانٹ کر بچایا جا سکے۔