اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ مشترکہ میزائل تعینات كرےگا - امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر

مارک ایسپر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ، شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر درمیانی دوری کے میزائل تعینات كرےگا۔

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر
امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر

By

Published : Dec 13, 2019, 3:18 PM IST

امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ طور درمیانی دوری کے بیلسٹک میزائلوں کو ممکنہ طور پر تعینات کرے گا۔

مسٹر ایسپر نے کہا کہ ہم درمیانہ دوری کے میزائل تیار کررہے ہیں، اور اگر ہمارے کمانڈرز کو ضرورت ہو گی، تو ہم یوروپ اور ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر میزائل کی ممکنہ تعیناتی کے سلسلے میں سنجیدگی سے بات چیت کریں گے۔

وینڈین برگ ایئر فورس بیس کے عوامی امور کے افسر نے بتایا کہ امریکہ نے کیلی فورنیا کے وینڈین برگ ایئر فورس بیس سے درمیانی دوری کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کرنے پر غور کررہا ہے، جس کے لیے حکام کئی طریق کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے، تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اختیارات ہیں۔ اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 13ہزار ہے، جن میں سے پانچ ہزار سکیورٹی سے متعلق آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ باقی اہلکار افغان سیکورٹی فورسز کی تربیت، مشورے اور مدد کے لئے ناٹو مشن کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ 'میں بھی چاہتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details