امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان شام میں امن و آشتی لانے کے لیے روس امریکہ نے کوششیں شروع کردی ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے روس کے سوچی میں ملاقات کے بعد پومپيو نے کہا کہ' اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 سے متعلق سیاسی عمل میں تاخیر ہوئی ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم باہمی طور پر اب ایک ساتھ کام کرنا شروع کر سکتے ہیں، جس سے اس عمل کو شروع کرنے کے لیے کم از کم پہلا قدم اٹھائے جا سکیں'۔