اردو

urdu

By

Published : Sep 3, 2020, 7:12 PM IST

ETV Bharat / bharat

اقوام متحدہ کا 2030 تک تمام بچوں، نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کا عزم

اقوام متحدہ کی قیادت میں دنیا کے اہم پالیسی سازوں نے 2030 تک تمام اسکولی بچوں اور نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کا 2030 تک تمام بچوں، نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کا عزم
اقوام متحدہ کا 2030 تک تمام بچوں، نوجوانوں کو انٹرنیٹ سے جوڑنے کا عزم

اقوام متحدہ کی قیادت میں دنیا کے اہم پالیسی سازوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعرات کو ہوئے ایک اجلاس میں دنیا کے ساڑھے تین ارب بچوں اور نوجوانوں کو عالمی سطح کے ڈیجیٹل وسائل، فاصلاتی تعلیم اور ہنر کے ذریعے معیاری تعلیم پہنچنانے کا عزم کیا ہے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹریس، روانڈہ جمہوریہ کے صدر پال کاگمے، کینیا جمہوریہ کے صدر اور ای این گلوبل چیمپین فار دی ینگ پیپلس ایجنڈہ اوہورو کینیاٹا، ترینیدادا اور ٹوبیگو کے صدر پااولا مے وی، یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہینریٹا فور، عالمی تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گارڈن براؤن، عالمی بینک کے صدر دیوڈ ملپاس، یونیلیور کے سی ای او ایلن جوپ، آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، مائیکرو سافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ اور نوجوانوں کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ایلچی جے تھاما وکرمنائکے نے حصہ لیا۔

انہوں نے نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور روزگار کے امکانات کو روشن اور بہتر بنانے کے لیے فوری کارروائی، حل اور سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔

گٹریس نے اپنے خطاب میں شرکاء سے کہا، ’’نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل لرننگ اور ٹیرننگ میں وسائل کی سرمایہ کاری، سماجی ہم آہنگی قائم رکھنے اور انسانی وسائل اور معاشی ترقی میں خلل ڈالنے والی نا ہمواریوں کو کم کرنے کے لیے ایک لازمی سرمایہ کاری کی فوری ضرورت ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد میں 90 لاکھ کا اضافہ: گلوبل ٹرینڈز

یونیسکو کے جدید ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کووِڈ19 کی وبا کے سبب تقریباً ایک ارب طلبہ اور نوجوان اسکول اور یونیورسٹی بند ہونے سے متاثر ہیں۔ حال ہی میں یونیسیف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تین میں سے کم از کم ایک اسکولی بچہ فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے میں اس وقت نا اہل تھا جب ان کے اسکول بند ہو گئے تھے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک عدم رسائی کو اجاگر کرتا ہے۔

یونیسیف کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا، ’’وبا سے قبل بھی لاکھوں بچے، نوجوان اعلیٰ تعلیم اور ٹریننگ کے مواقع کی کمی محسوس کر رہے تھے کیونکہ انہیں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں تھی۔ اب کووِڈ19 نے حالات کو بے حد ابتر بنا دیا ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details