امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے درمیان چین جانے والی پروازوں کو 24 اپریل تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا'کہ امریکہ، بیجنگ، ہانگ کانگ، شنگھائی اور چینگدو کے درمیان همارے طیاروں کے آپریشنل کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے پروازوں کو 24 اپریل تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔