سماجوادی پارٹی اور کانگریسی کارکنان نے اس اپیل کی حمایت میں لائٹس بند کرکے قمقمے اور دئے روشن کیے، لیکن عام لوگوں کو اس بابت صحیح معلومات نہ ہونے کے سبب ایسا کوئی عمل نہیں کیا۔
حزب اختلاف کا بیروزگاری کے خلاف انوکھا احتجاج قابل غور ہو کہ حزب اختلاف کی جانب سے ملک میں بڑھتی بیروزگاری کے خلاف نے 9 ستمبر کی رات 9 بجے سے 9 منٹ کے لئے گھر کی تمام لائٹس بند کر کے، مومبتی ٹارچ اور دیوں سے روشنی کی اپیل کی گئی تھی۔
سماجوادی اور کانگریس پارٹی کے کچھ کارکنان نے اس اپیل پر عمل ضرور کیا، لیکن عام لوگوں کو اس تعلق سے ذرا بھی علم نہیں تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بذریعہ سوشل میڈیا اس بات کا علم ضرور تھا، لیکن انہیں سوشل میڈیا کی تشہیر پر کوئی یقین نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں سماجوادی پارٹی کارکنان نے چھایا چوراہے پر مشعل جلوس نکالا اور حکومت کو انتباہ کیا کہ اگر بیروزگاری کا مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔