اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سمرتی ایرانی کا جموں و کشمیر کا دورہ - جموں و کشمیر میں 38وزراء کا دورہ

مرکزی وزیر سمرتی ایرانی آج جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا اور پینتھل کے علاقوں کا دورہ کریں گی ۔

آج سے اسمرتی ایرانی کا جموں و کشمیر کا دورہ
آج سے اسمرتی ایرانی کا جموں و کشمیر کا دورہ

By

Published : Jan 19, 2020, 1:54 PM IST

Updated : Jan 19, 2020, 2:18 PM IST

چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے جموں میں جائزہ اجلاس کے بعد بتایا کہ سنیچر کے روز سے بڑے پیمانے پر شروع ہونے والے رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر 38 مرکزی وزراء جموں و کشمیر میں 60 مقامات کا دورہ کریں گے۔

اطلاع کے مطابق نئی دہلی میں وزراء کونسل کی میٹنگ میں وزیر اعظم نے وزراء سے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ترقی کا پیغام عام کرنے کی بات کہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزراء مختلف مرکزی اسکیم کے پیغام کو پھیلائیں ، جو زمینی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وزراء کو اپنے اس دورے کو صرف شہری علاقوں تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہئے بلکہ دیہاتوں کا بھی دورہ کرکے جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کرنا ہے۔

یہ 38 مرکزی وزراء 18 جنوری سے 24 جنوری تک مرکز کے زیر انتظام کے دونوں ڈویژنوں کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور وزارت داخلہ اس میں کوآرڈینیشن کررہی ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2020, 2:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details