اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جاوڈیکر نے جگدیپ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا - condoles demise

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے جگدیپ کے انتقال گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاوڈیکر نے جگدیپ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا
جاوڈیکر نے جگدیپ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

By

Published : Jul 9, 2020, 7:16 PM IST

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جگدیپ کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے اظہار تعزیت کیا۔

فلم شعلے کے سورما بھوپالی کے نام سے مشہور جگدیپ کا گزشتہ شب 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

جاوڈیکر نے جگدیپ کے انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کو ٹویٹ کیا ’’سورما بھوپالی جیسے حیرت انگیز اداکاری کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار جگدیپ کے انتقال کی خبر سے بہت دکھ ہوا۔ میری ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت ہے، اوم شانتی۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details