ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو آئی سی ایم آر کے صدر دفتر میں آئی سی ایم آر کی تاریخی ٹائم لائن کا افتتاح کیا جس میں ہندوستان کے اہم ریسرچ کونسل کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔
اس ریسرچ کونسل کی ابتداء 1911 میں ہوئی تھی جب اسے انڈین ریسرچ فنڈ فاؤنڈیشن کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس ٹائم لائن میں آئی سی ایم آر کی پالیسی اور پروگرام اور بیماریوں پر قابو پانے، زچگی اور بچوں کی صحت، ایچ آئی وی، کینسر اور تغذیہ کے شعبوں میں کئے گئے اہم کام کی تفصیلات ہیں۔