اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر کی جنوبی ریاستوں کے اراکین پارلیمان سے ملاقات - Union Minister for Promotion Human ResourcesUnion Minister for Promotion Human Resources

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مسودہ کے سلسلے میں پچھلے چند دنوں میں کرناٹک، کیرالہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، اُڈیشہ اور پڈوچیری کے ارکان پارلیمنٹ سے پارلیمنٹ میں سلسلے وار ملاقاتیں کی ہیں۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر کی جنوبی بھارتی ریاستوں کے اراکین پارلیمان سے ملاقات

By

Published : Aug 2, 2019, 11:57 PM IST

اس دوان اراکین پارلیمان نے این ای پی مسودہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعلیم سے متعلق کئی موضوعات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ اجتماعی کوشش اور بڑے پیمانے پر صلاح و مشوروں سے پالیسی کو مزید مضبوطی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت تمام ارکان پارلیمنٹ سے موصول تجاویز سفارشات کی جانچ کرے گی اور ان تجاویز سفارشات کے ساتھ ہم ایک پالیسی وضع کرنے کے اہل ہوں گے۔

جس سے ملک کا تعلیمی نظام بدل جائے گا اور جس سے ایک نئے بھارت کا راستہ ہموار ہوگا۔مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں عوام سے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details