اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا صورتحال پر 'کل جماعتی اجلاس' - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں ناول کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔'

union home minister amit shah holds all-party meet on covid-19 situation in delhi
کورونا صورتحال پر کل جماعتی اجلاس

By

Published : Jun 15, 2020, 3:00 PM IST

دہلی کی چار بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو کورونا وائرس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس معاملے پر ان کے خیالات مانگے۔

یہ اجلاس دہلی میں ناول کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں منعقد ہوا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی کی چار بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو کورونا وائرس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا اور اس معاملے پر خیالات طلب کیے'۔

بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی کے رہنما اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق دہلی میں 41،000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس مرض میں مبتلا ہیں اور اب تک اس سے 1،300 سے زیادہ جانیں چلی گئی ہے۔

دہلی میں کورونا کے معاملات مہاراشٹر اور تامل ناڈو کے بعد ملک میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

وزیر داخلہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل، وزیر اعلی اروند کیجریوال، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، میئرز اور دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنز کے کمشنر سے کورونا وائرس سے لڑنے کی حکمت عملی کو مستحکم کرنے کے ساتھ دو اعلی سطحی ملاقاتیں کی ہے۔

شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو دن میں دہلی میں کورونا کی جانچ دوگنی ہوجائے گی اور اس کے بعد اس میں تین گنا اضافہ ہوجائے گا۔

اجلاس کے بعد متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے امیت بشاہ نے کہا کہ 'کنٹینٹمنٹ زون کے ہر پولنگ اسٹیشن پر کورونا ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے اور رابطہ کا سراغ لگانے کے لئے ہاٹ سپاٹ میں گھر گھر صحت کا ایک جامع سروے کیا جائے گا'۔

شاہ نے کہا ہے کہ 'دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے بستروں کی کمی کے پیش نظر مودی سرکار نے فوری طور پر 500 ریلوے کوچز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو تمام سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'نجی اسپتالز کی طرف سے کم شرح پر 60 فیصد بستروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details