ڈاکٹر ہرش وردھن نے لانچ کے موقع پر پولیو مہم سے متعلق اپنے تجربات کو یاد کرتے ہوئے کہا، 'عوامی شرکت اور فلمی دنیا کے تعاون سے، اس سماجی مہم نے بھارت اور جنوب مشرقی ایشیاء کو پولیو سے آزاد کر دیا۔'
انہوں نے کہا، 'پلس پولیو پروگرام میں اختراعی پہل نے ماؤں کو پولیو مراکز میں دو قطرے پلانے کے لئے راغب کیا۔ اس میں بچوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح کی کوششوں سے کووڈ پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔
کووڈ کے مناسب طرز عمل کی تشہیر کے لیے موبائل فون پر کالر ٹیون کے ذریعے 117 کروڑ پیغامات ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران بھیجے گئے۔ جب تک ہمیں کووڈ ۔19 کی جنگ میں کوئی ویکسین نہیں مل جاتی، تب تک مناسب احتیاط ہی موثر سماجی ویکسین کے طور پر کام کرے گی اور کووڈ سے ہمیں محفوظ رکھے گی۔'
ڈاکٹر ہرش وردھن نے انوکھے طریقے سے ڈیزائن کی گئی گیم کو لانچ کرتے وقت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، 'اس سے نئے اور تخلیقی طریقے سے لوگوں کو کووڈ وبا کے خلاف لڑائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ اس گیم کا مقصد اصل زندگی میں کھلاڑیوں کو متاثر کرنا ہے، تاکہ وہ انفیکشن کے بچاؤ کے لئے صحیح احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔'