یونیسف کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کوویڈ 19 کی وبا اور لاک ڈاؤن نے ابتدائی اور ثانوی تعلیم میں داخلہ لینے والے 24.7 ملین بچوں کی تعلیم کو متاثر کیا ہے، اس کے علاوہ 28 ملین ایسے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی جو آنگن واڑی مراکز کے ایک پری اسکول میں زیر تعلیم تھے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں کم سے کم 600 ملین بچوں کو کوڈ 19 وبا کے اثرات سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اسکول بند ہونے کیو جہ سے ابتدائی اور ثانوی تعلیم میں داخل ہونے والے 247 ملین بچے متاثر ہوئے ہیں۔
ایک ہی وقت میں اس نے تقریبا 28 ملین ایسے بچوں کو متاثر کیا ہے، جو آنگن واڑی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔
تاہم اس رپورٹ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لiے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں بہت سے ای پلیٹ فارم شامل ہیں جیسے ویب پورٹلز، موبائل ایپس، ٹی وی چینلز، ریڈیو اور پوڈ کاسٹ، اس میں دیکشا منچ، کے علاوہ مفت تعلیمی وسائل کا بھی ذکر ہے۔