پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 75 ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی مندوب نے واک آؤٹ کیا۔
بھارتی مندوب میجیتو وینٹو نے عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت کا مؤقف پیش کیا۔ انھوں نے سخت الفاظ میں اس کا دوٹوک جواب دیا ہے۔
میجیتو وینٹو نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔ جموں و کشمیر کے علاقوں میں نافذ کردہ قوانین بھارت کے اندرونی معاملات ہیں'۔
اس سے قبل عمران خان نے بیان دیا کہ 'پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پرامن حل طلب کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارت کو لازمی طور پر پانچ اگست 2019 کو نافذ کردہ اقدامات کو ختم کرنا چاہئے'۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 'بھارت جموں و کشمیر میں اپنے فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کریں'۔
خان کی تقریر کے بعد اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ ٹی ایس تریمورتی نے ٹویٹ کیا کہ 'پاکستان کو کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلات کرنے کے بجائے اپنی اقلیتوں کی فلاح پر زور دینا ہوگا'۔