اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: چندر شیکھر آزاد

اے ایس پی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت نے دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے جن کسانوں کی زمینیں لی تھیں، ان کا غیر مساوی معاوضہ دے کرحکومت کچھ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔'

By

Published : Jun 12, 2020, 2:52 PM IST

حکومت کا حاصل شدہ اراضی کے لیے کسانوں کا غیر معقول معاوضہ:چندر شیکھر آزاد
حکومت کا حاصل شدہ اراضی کے لیے کسانوں کا غیر معقول معاوضہ:چندر شیکھر آزاد

آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد نے کہا کہ 'حکومت نے دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے جن کسانوں کی اراضی حاصل کی تھی ، ان کاشتکاروں کو غیر مساوی معاوضہ دے کر حکومت کچھ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔'

جمعرات کے روز کسانوں نے حکومت سے اپنی زمینوں کے لیے مساوی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

چندر شیکھر آزاد جب کسانوں کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے جارہے تھے تو مراد نگر پورلیس کی جانب سے انہیں وہاں جانے سے روک دیا گیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے چندرشیکھر آزاد سے گفتگو کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے کے لئے اراضی کے حصول کی شرح 22،000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ کچھ جگہوں پر یہ 46،000 روپے ہے۔

حکومت کا حاصل شدہ اراضی کے لیے کسانوں کا غیر معقول معاوضہ:چندر شیکھر آزاد

انہوں نے کہا کہ 'کسانوں کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے، کچھ امیر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے غریبوں کو ان کے حقوق سے محروم کردیا جائے گا، یہ غلط بات ہے اور آج اس امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے ایک میٹنگ ہو رہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں ان کی حمایت کرنے جارہا تھا لیکن انتظامیہ نے مجھے راستے میں ہی روک دیا۔'

اس کے ساتھ چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ 'کسان، مزدور اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کسان 8 ماہ سے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کی مدد کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔'


انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم آواز اٹھائیں اور حکومت کو یہ پیغام دیں کہ یہ جمہوری نظام ایسے کام نہیں کرتی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details