ماحولیات کے تحفظ کے لیے پلاسٹک کے استعمال پرپابندی کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے آل انڈیایونانی طبی کانگریس نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اب یونانی ادویہ کی پیکنگ کے لیے پلاسٹک کااستعمال نہیں کیاجائے گا۔
یونانی ادویہ کے لیے سنگل یوز پلاسٹک استعمال نہ کرنے کافیصلہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے دہلی میں منعقدہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں لیا۔
کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر سید احمد خان نے بتایا کہ' آل انڈیا یونانی طبی کانگریس ادویہ سازوں اور ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تینظیم ہے۔ ہماری میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پلاسٹک فری انڈیا مہم کو تقویت دینے کی غرض سے یونانی ادویہ کی تجارت کرنے والے سنگل یوز پلاسٹک کا استعمال ترک کریں۔
یونانی دواساز اداروں سے بھی اپیل کی گئی کہ سیال ادویات، معجون، خمیرہ اور جو ارشات وغیرہ کو کانچ کی شیشی میں پیکنگ کا اہتمام کریں۔ بلکہ کپڑے کے تھیلوں کااستعال عام کیاجائے، جس کی نمائش میٹنگ میں کی گئی۔