اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا دورہ کرتارپور گردوارہ متوقع - kartarpur corridor

گورٹریس نے ماہ نومبر میں کرتار پور راہداری کے افتتاح کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ویزا فری سرحد پار گردوارہ کے افتتاح سے بین مذاہب ہم آہنگی کو رواج ملے گا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا دورہ کرتارپور گردوارہ متوقع
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا دورہ کرتارپور گردوارہ متوقع

By

Published : Feb 11, 2020, 1:27 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:38 PM IST


انٹنیو گورٹریس کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق اگلے ہفتہ پاکستان کے دورہ کے موقع پر انٹنیو گورٹریس کرتار پور کے گردوارہ دربار صاحب کا دورہ کریں گے۔

حق نے مزید کہا کہ افغانستان کے مہاجرین کے ملک میں 40 برسوں کے قیام کی کانفرنس کے دوران کرتار پور بھی انٹنیو گورٹریس کے دورہ میں شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا دورہ کرتارپور گردوارہ متوقع

پچھلے سال نومبرمیں کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا گیا تھا جس کا گورٹریس نے خیرمقدم کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے مقدس مقامات پر ویزا سے پاک سرحد کے دورے کی سہولت کے ذریعہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی کی راہ ہموار کررہی ہے۔

نیشنل سکھ کیمپین کے شریک بانی راجونت سنگھ نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ گورٹریس کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سکھوں نے حال ہی میں گرونانگ کی 550 ویں یوم پیدائش تقریب منائی۔

انہوں نے کہا کہ انٹنیو گورٹریس کی آمد سے ساری دنیا میں گرونانک کے پیغام تمام مذاہب کے پر امن بقائے باہم کو تقویت ملے گی اور پوری دنیا کو پیغام ملے گا کہ کرتار پور بین الاقوامی سطح پر ایک بہت ہی مقدس مقام ہے۔

حق نے کہا کہ گورٹریس اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ، صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور ملک کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پولیو خوراک پلانے تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

پاکستان میں واقع کرتار پور راہداری بھارت کے گرداس پور میں واقع ڈیرہ بابا نانک کو جوڑتا ہے جو پاکستان میں 4.7 کیلو میٹر اندر ہے۔ اس میں سکھ یاتریوں کو بغیر ویزا کے سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details