اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے انسانی زنجیر

نشہ سے پاک معاشرے کے قیام اور جل جیون ہریالی کے سلسلے میں کیمور میں انسانی زنجیر کا اہتمام کیا گیا۔

نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے انسانی زنجیر
نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے انسانی زنجیر

By

Published : Jan 19, 2020, 2:09 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع میں حکومت بہار کی جانب سے بناٸ گٸ انسانی زنجیر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہوۓ ۔
انسانی زنجیر میں بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر شامل ہوۓ۔

سیاسی رہنما، عوامی نماٸندہ، طلبا، ۔سرکاری ملازمین اور میڈیا کے لوگوں نے بھی اس منصوبہ میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ساتھ دیا۔

ویڈیو: نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے انسانی زنجیر
کڑاکے کی سردی کے باوجود بڑے بزرگوں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے اسکولی بچوں نے بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر نشہ کے خلاف آواز بلند کی۔

کیمور ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری، ایس پی دلنواز بھبھوا نے بھی ایکتا چوک پر اس مہم میں شامل ہوۓ۔ ساتھ ضلع لیول کے افسران نے بھی شرکت کی۔
بتادیں کہ ریاست کے وزیر آعلی نتیش کمار نے ریاست میں چلائی جارہی بڑی اسکیم جل جیون ہریالی کو پوری طرح نافذ کرنے اور ساتھ میں سماجی براٸیوں کے خلاف 19 جنوری 2020 کو انسانی زنجیر بنا کر عوام کو بیدار کرنے کا اعلان کیا۔

نشہ سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے انسانی زنجیر

کیمور سمیت پورے ریاست کے ضلع مجسٹریٹ کو حکم صادر کیا تھا۔ اس حکم نامہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے مکمل تیاری کی اور ایک بڑے رقم کا بھی خرچ کیا۔

مزید پڑھیں : بھیونڈی: سی اے اے مخالف احتجاج میں خواتین اور بچوں کا جوش قابل دید

صبح 11:30 سے 12:00 بجے تک دس اہم شاہراہوں پر انسانی زنجیر بنائی گٸ۔ جس میں خاص طور پر بھبھوا، موہنیاں سمیت یہ انسانی زنجیر ریاست کے دیگر ضلع روہتاس اور بکسر کے سرحد تک بھی جاری رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details