راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا کہ 'کووڈ 19 وبا کے دوران امتحانات کا انعقاد ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلبا اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننا چاہئے۔'
یو جی سی طلبا کو بغیر امتحان کے پاس کریں: راہل - university grants commission
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کر کے طلبا کو ان کے ریکارڈ کی بنیاد پر پاس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
راہل گاندھی
انہوں نے کہا کہ 'کووڈ نے سب کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے طلبا جو کالج، یونیورسٹی میں ہیں۔ ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یو جی سی الجھن کی صورت حال پیدا کرنے کے بجائے واضح فیصلہ کر کے طلبا کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان کے پاس کرے۔'